مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین، پاکستان ، افغانستان اور تاجیکستان کی عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کےلیے تعاون بڑھانے کے چار فریقی مشاورتی میکینزم کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کےلیے تعاون اور رابطوں پر چین کے شہر ارمچی میں چار ملکی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سمیت چین، افغانستان اور تاجیکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے شرکت کی۔
چار فریقی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی خطے کے امن کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اجلاس میں رکن ملکوں نے دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ میں تعاون کےلیے چار ملکی مشاورتی میکانزم کی تشکیل ،انسداد دہشت گردی کےلیے خفیہ معلومات کے تبادلے، افواج کی استعداد میں اضافے اور مشترکہ تربیتی مشقوں پر اتفاق کیا ہے۔
چین، پاکستان ، افغانستان اور تاجیکستان کی عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کےلیے تعاون بڑھانے کے چار فریقی مشاورتی میکینزم کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
News ID 1865968
آپ کا تبصرہ